نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بلوچستان رورل ڈیویلپمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ(ایمبریس)پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد پر پاکستانی بالخصوص بلوچستان کے عوام کی جانب سے یورپی یونین اور دیگر شراکت داروں کے شکر گزار ہیں جبکہ اس پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔
سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، صوبے کی عوام کی ترقی کے لئے ان وسائل سے بھرپور استفادہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی عزم اور استعداد کار میں اضافے سے صورت حال میں بہتری لائی جا سکتی ہے، غیر متوازن ترقی تمام ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے، تشدد یا اس پر سیاست مسئلہ کا حل نہیں۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مزید کہا کہ ہمیں کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہئے، میرا دیہی علاقے سے تعلق ہے۔محنت سے ہر فرد کو مواقع اور کامیابی ملتی ہے، دوردراز سے آنے والی خواتین کو بھی ان کی محنت سے آگے آنے کا موقع ملا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















