عراق کے صوبے نینوا میں شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی سے 113 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی شہر ہمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں موجود تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے سامان میں لگی۔
شادی ہال کے قریبی علاقے کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















