بیرون ملک 90 فیصد گرفتار گداگروں سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کا اجلاس سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اوورسیز ذوالفقار حیدر نے کہا کہ سعودی عرب، عراق اور دیگر ممالک سے گرفتار ہونے والے زیادہ تر بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
انہوں ںے کہا کہ حرم کے اندر سے جتنے جیب کترے پکڑے جاتے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق بھی پاکستان سے ہوتا ہے۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پیشہ ور بھکاری زیادہ تر عمرے یا وزٹ ویزے پر جاتے ہیں اور زیارتوں کے مقامات پر بھیک مانگتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہزاروں بھکاریوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے جن میں ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے۔
ذوالفقار حیدر نے کہا کہ چاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار ہنر مند افراد مانگے تو بھارت نے ڈیڑھ لاکھ، نیپال نے 91 ہزار افراد جاپان بھیجے جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی ہنرمند افراد ٹوکیو روانہ کیے لیکن پاکستان سے صرف 200 افراد جاپان گئے۔
سیکرٹری اوورسیز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں اور سعودی عرب کو اب سادہ لیبر نہیں بلکہ ہنرمند لیبر چاہیے۔ اس وقت 30 لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















