پی ٹی آئی کے دو اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے مستنصر جبار منج اور شیخوپورہ سے چودھری رضوان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
آصف علی زرداری نے دونوں رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید، افنان صادق لون،فیصل میر اور میاں نعمان یوسف بھی شریک تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















