نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی ہدایت پر ضلع شرقی میں افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کءے مطابق افغانی ضلع شرقی کے جمشید زون کی یو سی 8 کے مختلف علاقوں میں شہر سے اٹھائے والے کچرے سے من پسند اشیاء نکال کر باقی کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں، نالوں میں کچرا پھینکتے سے نالے بند ہوجائے ہیں۔
کچرے کی غیر قانونی نقل حمل کے خلاف آپریشن کی نگرانی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ نے کی۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا گیا کہ غیر قانونی کچرا پھینکنے والی جگہ سے صفورا ورکشاپ تک الگ الگ مواد کی نقل و حمل کے لئے افغانیوں نے ٹیم بنائی تھی، کچرا چننے والے افغانیوں نہ صرف پورے علائقے میں گندگی پھیلاتے ہیں بلکہ نالے بھی چوک کر دیتے ہیں۔
بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ پولیس نے افغانیوں کی ٹیم کا سامان بھی ضبط کرلیا اور ان کا غیر قانونی کچرے کی ڈمپنگ پوانٹ بھی بند کر دی، افغانیوں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ غیرقانونی طور پر کچرا اٹھا کر شہر میں آلودگی پھلانے والے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، شہری ماحول کو خراب کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















