Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

35 سالہ امریکی مارشل آرٹ امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا

امریکا کی ایم ایم فائٹر 35 سالہ امبر لیبروک نے اسلام قبول کرلیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف امریکی ایم ایم فائٹر امبر لیبروک اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے استاد مجید حمید کے ذریعے دینی معلومات حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے کے اپنے سفر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مکس مارشل آرٹس مقابلوں میں مسلسل ناکامی کے بعد وہ مایوس ہوگئی تھیں اور وہ ہر وقت پریشان رہتی تھیں اور کسی کام میں بھی دل نہیں لگتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی میں ہر ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا اور ایسے میں امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دے رہی تھی لیکن اس دوران مجید بھائی نے مجھ میں امید کی ایک کرن جگائی اور مجھے اسلامی تعلیمات کے بارے میں بتایا جس نے میری زندگی ہی بدل دی۔

امریکی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میں مجید بھائی کے ذریعے جیسے جیسے اسلامی تعلیمات سے روشناس ہوتی گئی، ویسے ہی مجھے ایک نیا حوصلہ ملتا رہا اور ایسے میں اسلام میری زندگی میں ایک ایسی روشنی بن کر آئی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کردیا۔

واضح رہے کہ امیر لیبروک نے رواں برس جولائی میں اسلام قبول کیا تھا تاہم انہوں نے پہلی بار میڈیا میں اپنے جذبات اور احساسات سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں