Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں کئی روز سے جاری شدید گرمی میں آج سے کمی متوقع

جنوبی سندھ میں کئی روز سے جاری شدید گرمی میں آج سے کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب اوسطا دن کے اوقات میں 80 اور شام میں 50 فیصد تک رہے گا، سمندری ہوائیں معطل جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، خیر پور، دادو میں پارہ 36 سے 38 ڈگری جبکہ حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، مٹھی، میر پور خاص میں پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور بدین ، ٹھٹھہ، سجاول میں درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبہ سندھ کا شہر کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا کو مضر صحت قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 207 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک ضرور لگائیں۔