Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی

سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کے واقعات پر سعودی عرب کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انتہاپسندوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق متعدد یورپی ممالک میں اس طرح کے وقعات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے سوئیڈش حکومت سے مطالبہ کیا کہ اشتعال، نفرت اور تفرقہ پیدا کرنے والے اس طرح کے واقعات کی فوری روک تھام کرتے ہوئے انتہا پسندوں کو اجازت نامے جاری نہ کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں