امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی بنیادوں پر قید افراد کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی بنیادوں پر صحافیوں کی قید پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز واشنگٹن میں سماعت کے دوران امریکی کمیشن نے بھارت میں مذہبی بنیادوں پر مبنی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
سربراہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی ابراہم کوپر نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بھارت میں مذہبی آزادی شدید تنزلی کا شکار ہوئی ہے۔
ابراہم کوپر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے خلاف متحرک انتہا پسند گروہوں کی سرپرستی کرتی ہے۔ بھارتی حکومت میرن حیدر اور روپیش سنگھ کو فوری رہا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2020 سے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔
مودی کے دورہ امریکہ پر امریکی کمیشن نے صدر بائیڈن سے ان معاملات کو اٹھانے کے لیے خط بھی لکھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















