آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی سمیٹ لی۔
بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 364 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں227 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
Four early wickets left Bangladesh with too high a mountain to climb 🏔️#ENGvBAN | #CWC23 pic.twitter.com/TEgbQcOoQM
— Cricinfo (@cricinfo) October 10, 2023
ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں اس وقت گری جب تنزید حسن 14 رنز بناکر ریسی ٹوپلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر ریسی ٹوپلے نے ہی مہیدی حسن کو صفر رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
بنگلادیش کی تیسری وکٹ بھی ریسی ٹوپلے کے حصے میں آئی جب بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن صرف ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ مہیدی حسن میراز 8 اور لٹن داس 76 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جب کہ مشفیق الرحیم 51 اور توحید ردوئے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلے نے 4، کرس ووکس نے 2، سیم کرن، مارک ووڈ، عادل رشید اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
England bounce back from their opening day defeat with a big win against Bangladesh 👊https://t.co/8TFqwFv9Km | #ENGvBAN | #CWC23 pic.twitter.com/n32wUC2j9P
— Cricinfo (@cricinfo) October 10, 2023
اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اوپننگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی بولنگ کے آگے رنز کی چٹان ثابت ہوئے لیکن اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کو 115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔
جونی بیرسٹو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور اور جو روٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوگئے،
بنگلادیش کی جانب سے مہیدی حسن نے 4 جبکہ شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جب کہ بنگلادیش نے افغانستان کو ہرایا تھا۔



















