Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کرگئے

معروف بھارتی اداکار نصر کے والد محبوب باشا کا انتقال ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار نصر کے والد محبوب باشا 95 سال کی عمر میں تامل ناڈو میں انتقال کرگئے ہیں۔

  محبوب باشا کچھ عرصے سے بڑھاپے کی وجہ سے لاحق ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھے اور آج وہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چینگلپٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے۔

 

بھارتی اداکار نصر، فائل فوٹو۔

 

واضح رہے کہ اداکار نصر جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے بہت مشہور کیریکٹر ایکٹرز میں سے ہیں جب کہ اس وقت وہ ایکٹرز یونین کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں