Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس میں  فلسطینی شہدا کی تعداد 1568 ہوگئی  ہے۔

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق  شہداء میں 500 سے زائد بچے  اور 267 خواتین بھی شامل ہیں  جبکہ زخمیوں کی تعداد 6612  ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ  کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ   غزہ میں 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ میں 88 تعلیمی اداروں کو  بھی نقصان پہنچا  جن میں 18اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کو پانی، بجلی، ایندھن اور دیگر اشیاء کی فراہمی بند کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ  بنایا جارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ  پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور  امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور  اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطین کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج اور حماس کے درمیان   مختلف جھڑپوں میں 247 اسرائیلی فوجیوں سمیت 1300 اسرائیلی ہلاک جبکہ 3200 زخمی  ہوئے ہیں ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں