Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں محسن نقوی نے قیمتو ں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی۔

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک دیا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ۔

محسن نقوی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت دی جبکہ سیکرٹری زراعت،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کا  بھی ٹاسک دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ چیف سیکرٹری روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیں گے۔

محسن نقوی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کردار ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے جو تاریخی ریلیف دیا ہے اس کا فائدہ دیگر اشیاء کی قیمتوں اور کرایوں میں کمی کر کے عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کی پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کردے اور بھرپور محنت کر کے خلق خدا کی دعائیں لیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کر کے ریلیف دیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،بلال افضل،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹریزقانون، صنعت، خوراک، لائیوسٹاک، زراعت،خزانہ، سی سی پی او، کمشنر لاہورڈویژن، چیئرمین پنجاب پرائس کنٹرول، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں