حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور پوری امت مسلمہ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل اور صدر انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر سے ملاقات کی جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی ریاست اور عوام اہل فلسطین کی مکمل تائید وحمایت کرتی ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان اور پوری امت مسلمہ فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے، غاصب اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔
ملاقات میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطینی سفیر کو یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
اس موقع پر پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیعی نے کہا کہ اہل فلسطین اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں،اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی سے ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہیں، اہل فلسطین کی غزہ سر زمین ہے،اہل فلسطین اپنی سر زمین سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں

















