Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود

آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے بیٹر رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی بلے باز شبمن گل کا دوسرا نمبر ہے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم  836 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے نوجوان اوپننگ بلے باز شبمن 818 گل دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

اس فہرست میں جنوبی  افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ا گئے، جنوبی افریقا کے ہی بلے باز راسی وین ڈار ڈوسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ون ڈے بیٹر رینکنگ میں آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر پانچویں، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما چھٹی، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان آٹھویں، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نویں اور قومی ٹیم کے اوپنننگ بلے باز امام الحق دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے، دوسرے نمبر پر نیوزی لیند کے ٹرینڈ بولڈ اور تیسری پوزیشن پر بھارت کے محمد سراج قابض ہیں۔

بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان چوتھے، افغانستان کے ہی بولر مجیب الرحمان پانچویں، جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج چھٹے، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ساتویں، بھارت کے کلدیب یادوو آٹھویں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نویں اور افغانستان کے محمد نبی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں