Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ، اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے تاریخی مسجد شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور تازہ حملے میں ایک تاریخی مسجد شہید ہو گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے غزہ کی مشہور و معروف تاریخی مسجد العمری الکبیر شہید ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے جاری ہیں، رواں ہفتے اسپتال پر بمباری سے 5 سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق بے گناہ فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والے اسرائیل نے مغربی کنارے کے علاقے نورالشمس میں ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی بمباری کے باعث ایک چرچ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، اس حملے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ حملے میں مسجد العمری الکبیر کو نشانہ بنایا گیا تھا جو مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے حملوں میں اب تک 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں عالمی قوانین، انسانی اور مذہبی حقوق کی پامالی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

جبکہ حماس کے حملوں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر امداد کے راستے نہیں کھولے گئے تو انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

اسرائیل کے مسلسل حملوں کے پیش نظر غزہ سے شہریوں کا انخلا جاری ہے جس کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں لاکھوں افراد پانی، خوراک اور بجلی سے محروم ہیں اور اسرائیل نے غزہ کو امداد فراہم کرنے والی مصری گزر گاہ بند کر رکھی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں