اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو علاقہ فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ میں رہائش پذیر فلسطینیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ خالی نہ کرنے والوں کو حماس کا حامی سمجھا جائے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری جاری ہے جس میں 55 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری کے باعث دیگر عمارتوں کے ساتھ ایک مسجد بھی شہید ہو گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شمالی غزہ کا علاقہ خالی نہ کرنے والوں کو حماس کے لیے انسانی ڈھال سمجھا جائے گے اور انہیں بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
ادھر الٹی میٹم مکمل ہونے سے قبل ہی اسرائیل نے غزہ کے پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور 24 گھنٹوں میں ہونے والی تازہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 55 ہوگئی۔
غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد سے اسپتال میں طبی سرگرمیاں بھی معطل ہیں، جبکہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں 100 سے زائد زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مصر کی سرحد رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















