Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش، مال بردار اورمسافر ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 15 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے مشرقی شہر بھیراب میں مال بردار ٹرین مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق بنگلہ دیشی ریلوے حکام نے بتایا کہ مشرقی شہر بھیراب میں پیش آنے والے اس حادثے میں ایک مال بردار ٹرین مخالف سمت سے جا رہی ایک مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر ٹرینیں پٹری سے اتر گئیں۔

رپورٹس کے مطابق دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریبا 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع بھیراب کے ایک سرکاری ایڈمنسٹریٹر صادق الرحمٰن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم نے 15 لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

صادق الرحمان نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ علاقے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی کچلی ہوئی لاشیں پلٹی ہوئی بوگیوں کے نیچے نظر آ رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں