پانی انسانی زندگی میں بہت خاص حیثیت رکھتا ہے اور کرہ ارض کا دو تہائی سے زیادہ حصّہ پانی پر مشتمل ہے۔ تاہم اس میں قابل استعمال پانی کا تناسب نہایت کم ہے۔
حال ہی میں اقوام متحدہ یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ فار انوائرمنٹ اینڈ ہیومین سکیورٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے تمام شمال مغربی خطے کا زیر سطح پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔
رپورٹ میں2025 تک بھارت کے شمال مغربی خطے میں زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کی ماحولیاتی صحت کے 6 پیمانے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
ان 6 پیمانوں میں زیر زمین پانی میں کمی، گلیشیئرز کا پگھلنا، خلائی ملبہ، مختلف جانداروں کی معدومیت میں تیزی، ناقابل برداشت گرمی اور ناقابل ضمانت مستقبل شامل ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ دنیا کے بڑے آبی ذخائر میں سے نصف قدرتی طور پر بھرنے کی بجائے زیادہ تیزی سے ختم ہورہے ہیں۔
یو این رپورٹ کے مطابق بھارت ان ممالک کی فہرست میں شامل ہونے والا ہے جن میں زمین پانی کی دستیابی انتہائی حد تک گھٹ چکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















