چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ انتقال کرگئے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ چین کے شہر شنگھائی میں مقیم تھے، جہاں انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات دل کا دورہ پڑا۔
لی کی چیانگ کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم رات 12 بج کر 10 منٹ پر 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















