Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے کی دو ہفتوں میں مزید 600 پروازیں منسوخ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی دو ہفتوں میں 600 کے قریب پروازیں مزید منسوخ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 59 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں، صرف 8 بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی ہو سکی۔

منسوخ 17 پروازوں میں اسلام آباد کے لیے پی کے 300، 301، 309، 368، 369، 370، لاہور کوئٹہ دبئی سکھر تربت کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 185، 186، دبئی کے لیے پی کے 203، 204، جدہ کے لیے پی کے 731، 839، باکو کے لیے پی کے 159 اور دمام کے لیے پی کے 248 منسوخ ہوئی ہیں۔

سیالکوٹ سے شارجہ کے لیے پی کے 209، 210 اور دبئی کے لیے پرواز پی کے 180 منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کی 4 جدہ گلگت اسکردو کوئٹہ تربت مسقط القسیم ابوظہبی کی پروازیں شامل ہیں۔

پشاور سے ابوظہبی کے لیے پی کے 217، 218 ریاض کے لیے پی کے 727، 728، دبئی کے لیے پی کے 283، 284 العین کے لیے پی کے 255، 256 اور دوحہ کے لیے پی کے 285 منسوخ کی گئی ہیں۔

ملتان سے القسیم کے لیے پی کے 169، دبئی کے لیے پی کے 221، 222 اور مسقط کے لیے پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایئرلائن انتطامیہ کی جانب سے پی ایس او کو 7 کروڑ کی ادائیگی کی گئی تھی۔

پی آئی اے کو ایک سال میں کتنا خسارہ ہوا؟ آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں۔ 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائن کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔

جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ ستمبر میں 316، اکتوبر 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔

پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں