Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس کے سربراہ کا جماعت اسلامی کے اقصیٰ مارچ کیلئے خصوصی پیغام

حماس کے سربراہ جناب اسماعیل ھنیئہ نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے سربراہ جناب اسماعیل ھنیئہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ کا یہ عظیم الشان اقصیٰ مارچ جو جماعت اسلامی پاکستان کے امیر محترم سراج الحق صاحب کی قیادت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے یہ ایک جانب امریکہ کے لئے پیغام ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ کے عوام کے قتل عام کے لئے حمایت کا اعلان کیا اور غزہ کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں کے عام کے لئے ہر قسم کا اسلحہ اسرائیل کو فراہم کیا، دوسری جانب یہ اسرائیل کی ناجائز غاصب حکومت کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اور ہم اس کی ایک انچ سے بھی دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں، تیسری جانب غزہ کے لئے بالخصوص اور تمام فلسطینیوں کے لئے بالعموم یہ پیغام ہے کہ تم اس معرکے میں اکیلے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عوام تمہاری پشت پر کھڑے ہیں۔

حماس کے سربراہ جناب اسماعیل ھنیئہ نے کہا کہ جو مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے اور مسجد اقصیٰ پرقبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے اور جو یہ سمجھتے تھے کہ غزہ کے عوام کو دائمی محاصرے میں اور فلسطینی عوام کو دائمی غلامی میں رکھیں گے اور جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیلوں میں قید کر رکھا ہے ان سب کو حماس کے مجاہدین اور فلسطین کے عوام نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے دشمن کے مقابل ایک طوفان برپا کردیا ہے جس نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

جناب اسماعیل ھنیئہ نے کہا کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو مسلمان ممالک سے تسلیم کروانے کی سازشیں دم توڑ گئی ہیں، گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل اور امریکہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جب 120 ممالک نے غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، پاکستان کے عوام نے اور بالخصوص جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ القدس اور فلسطین کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور ہمیشہ دوٹوک مؤقف کا اظہار کیا ہے، میں آپ کے اس عظیم الشان مظاھرے کے توسط سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں اور فلسینی عوام کی جانب سے احترام پیش کرتا ہوں۔

حماس کے سربراہ جناب اسماعیل ھنیئہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندون منیر اکرم کے بیان پر خراج تحسین اور پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں