Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑے بڑے ڈیم بنائے گئے ہیں مگر پانی نہیں ہے، نوید قمر

سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ڈیم بنائے گئے ہیں مگر پانی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر نوید قمر نے ایوان زراعت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سندھ میں زراعت کے شعبے سے منسلک کاشتکاران کے مسائل پر گفتگو کی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے زراعت میں اپنی کنٹریبیوشن کو کم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اپنی فوڈ سیکیورٹی پوری کر رہی ہے، شارٹ ٹرم پالیسیز سے ہم اس مقام پر پہنچے ہیں، وفاق میں دیکھا جائے تو کوئی فوڈ سکیورٹی کی وزارت نہیں ہے۔

نوید قمر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اس وقت پانی کی قلت ہے اگر پانی نہیں ہوگا تو زراعت نہیں ہوگی، ہمیں واٹر منیجمنٹ کے پیسے انویسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ عام آدمی اور سب سے کمزور طبقہ زراعت سے منسلک ہوتا ہے، بڑے بڑے ڈیم بنائے گئے ہیں مگر پانی نہیں ہے، پانی کے ذخائر میں انویسٹ کرے گے تو ہی پانی بچے گا۔

نوید قمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر فارمرز کی پالیسی نہیں آرہی تو ان کا حق ہے وہ بھی ان تمام پارٹییز پر پریشر ڈالنا ہوگا جو پالیسی نہیں دی رہی، ایگری کلچر ٹیکس کے بارے میں کہوں گا یہ دینا چاہیے۔

پیپلز پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹ ایسا ہونا چاہیے کہ لوگ دے سکیں، باہر سے گندم کتنے ٹائم تک منگوائی جاسکتی ہے؟ گندم پر کب تک سبسڈی دیتے رہیں گے،ضرورت ہے کہ فارمز کو گندم کی ایسی رقم دیں کہ وہ کوئی اور فصل نہ لگائے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں