Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاصم اظہر کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی نئی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی جارحیت کا شکار نہتے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کر دیا۔

عاصم اظہر نے ایکس پر فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ “اپنی اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتلِ عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں”۔

عاصم اظہر نے لکھا ہے کہ “براہِ کرم اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو اور ہم جیسے فنکار زیادہ سے زیادہ افراد تک فلسطینیوں کے پیغام کو پہنچانے کے لیے اپنے اسٹیج کا استعمال کریں”۔

گلوکار و اداکار نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کا سالگرہ کی مبارک بادیں دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں