اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں شدت کے بعد چین نے مبینہ طور پر اسرائیل کو اپنے آن لائن نقشوں سے ہٹادیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا اور ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی بیدو نے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹادیا ہے۔
🇨🇳🇮🇱 China has REMOVED ISRAEL from its online maps, including Baidu and Alibaba! pic.twitter.com/UwcD86N3Pz
— Hend F Q (@LadyVelvet_HFQ) October 31, 2023
رپورٹ کے مطابق بیدو اور علی بابا کے آن لائن نقشے میں لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام موجود ہے مگر اسرائیل کا نام موجود نہیں۔
علی بابا اور بیدو کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے جب کہ چین نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں زمینی کارروائیوں کو بڑھاتے ہوئے جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی نہیں ہوگی کیوکہ یہ حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا جب کہ ان کے اتحادی امریکہ نے بھی جنگ بندی پر اعتراض کیا تھا۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 21 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















