اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر مخیبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر مخیبر نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کو روکنے میں تنظیم کی ناکامی کے خلاف احتجاجاً اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مخیبر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر ترک کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک بار پھر ہم اپنی آنکھوں کے سامنے نسل کشی کو منظر عام پر دیکھ رہے ہیں، اور ہم جس تنظیم کی خدمت کرتے ہیں وہ اسے روکنے کے لیے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اقوام متحدہ روانڈا میں توتسیوں، بوسنیا میں مسلمانوں، عراقی کردستان میں یزیدی اور میانمار میں روہنگیا کے خلاف پچھلی نسل کشی کو روکنے میں ناکام رہا ہے اور ہم ایک بار پھر ناکام ہو رہے ہیں۔
مخیبر نے خط میں لکھا کہ فلسطینی عوام کا موجودہ قتل عام جس کی جڑیں نسلی قوم پرست نوآبادیاتی آبادکاری کے نظریے سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ نسل کشی کا ٹیکسٹ بک کیس ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نیویارک دفتر کے ڈائریکٹر نے لکھا کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ کا بیشتر حصہ نہ صرف جنیوا کنونشنز کے تحت اپنے معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے انکار کر رہے تھے بلکہ اسرائیل کے حملے کو مسلح کر رہے تھے اور اس کے لیے سیاسی اور سفارتی کور بھی فراہم کر رہے تھے۔
دوسری جانب اخبارات اور ذرائع ابلاغ سمیت مختلف تنظیموں کے بہت سے پیشہ ور افراد غزہ کی تشویشناک، اشتعال انگیز صورتحال سے متعلق متعصبانہ کوریج اور متضاد بیانیوں کے خدشات کے جواب میں تیزی سے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















