Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران، منشیات سے بحالی کے مرکز میں خوفناک آتشزدگی، 32 افراد ہلاک

ایران کے شمالی علاقے میں منشیات کی بحالی کے ایک مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے نے صوبے کے ڈپٹی گورنر محمد جلائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی صوبہ گیلان کے شہر لنگرود میں منشیات کی بحالی کے ایک مرکز میں لگی آگ میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی گورنر محمد جلائی نے کہا کہ آگ لگنے سے 16 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سے قبل عدلیہ کی آن لائن نیوز ویب سائٹ نے 27 افراد کی ہلاکت اور 12 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

32 killed in drug rehabilitation centre in Iran

آن لائن نیوز ویب سائٹ نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن صوبے کے چیف جسٹس اسماعیل صادقی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس مرکز میں 40 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

چیف جسٹس اسماعیل صادقی نے کہا کہ مرکز کے منیجر سمیت متعدد مشتبہ افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے نشر کی جانے والی آگ کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے رات کو آسمان روشن کر دیا اور ہوا میں دھوئیں کے بڑے بادل نظر آ رہے ہیں۔

دیگر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ایمرجنسی اہلکار، فائر فائٹرز اور ایمبولینسیں جائے حادثہ کے باہر جمع ہو گئیں.

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرکز کی چھت تباہ ہو گئی ہے، اس کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اس کی دیواریں دھوئیں سے کالی ہو گئی ہیں۔

اگست میں تہران کے گرینڈ بازار میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا تھا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جنوری 2017 میں تہران کے 15 منزلہ پلاسکو شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 16 فائر فائٹرز سمیت کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں