Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات نے بڑی پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے بڑی پابندی عائد کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں 20 ممالک کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزے کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے۔

20 ممالک کے شہریوں پر عائد کی گئی پابندی کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔ اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام اور غیر قانونی ملازمت کی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔

جن ممالک پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے، ان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بسا، اور کوموروس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ یو اے ای کے ایک نئے ویزا نظام کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس کے مطابق نائجیریا کے ایسے شہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کی عمر 40 سال سے کم ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں