Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2024 میں کیا کیا ہوگا؟ پراسرار بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئیاں

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2024 سے متعلق کی گئی پیشگوئیاں سامنے آگئی ہیں۔

ہر سال کی طرح آنے والے سال 2024 کیلئے نابینا نجومی بابا وانگا کی کی گئی خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئی ہیں۔

آج ہم آپ کو سال 2024 سے متعلق بابا وانگا کی کی گئی اہم پیش گوئیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

  2024 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن پر ایک قاتلانہ حملے کی پیشگوئی کی ہے، یہ حملہ ان پر ان کا قریبی ساتھی ہی کرے گا۔

بابا وانگا نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کے بڑھنے کے حوالے سے متنبہ کیا اور کہا کہ ایک بڑا ملک حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ یا حملے کرے گا جس سے کئی جانوں کا ضیاع ہوگا۔

دنیا بھر میں خطرناک معاشی بحران پیدا ہوگا، خوفناک موسمی واقعات اور قدرتی آفات متوقع ہیں۔

سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا جس سے کئی قومی سلامتی کے خطرات میں مبتلا ہوجائیں گے۔

کینسر، الزائمر اور دیگر کئی بڑی بیمایوں کے علاج ایجاد ہوں گے۔

  اس کے علاوہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں بھی پیش رفت ہوگی۔

 واضح رہے کہ بابا وانگا ایک نابینا خاتون تھیں جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا۔ یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوچکا ہے البتہ موت سے پہلے کی گئیں ان کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں، جن میں 9/11 کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل کی تباہی اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیاں تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں