Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کی پاکستان کو بڑے پیمانے پر ملٹری گرانٹ معطل ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ  امریکا کی پاکستان کو بڑے پیمانے پر ملٹری گرانٹ معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران  امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل    سے پاکستان میں دہشتگردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ بازیاب ہونے  کے معاملے پر سوال کیا گیا۔

ویدانت پٹیل سے پوچھا گیا کہ  آپ امریکی ساختہ اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے پر کیا کہیں گے؟  پاکستان سے انسداد دہشت گردی پر کیا تعاون ہورہا ہے؟

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ  پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر حملوں سے آگاہ ہیں،ہم اس نقصان پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا واضح کرنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے دوران امریکی افواج نے کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا اور  امریکا کی پاکستان کو بڑے پیمانے پر ملٹری گرانٹ معطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے ساتھ 40 سال سے زائد عرصے تک قانون کے نفاذ، قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات کی کوششوں اور دیگر شعبوں میں شراکت داری رہی۔پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نواز شریف کی پاکستان آمد اور سیاست میں واپس آنے کو خوش آمدید  کہنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ  کسی ایک سیاسی جماعت  یا حکومت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ   انتخابات کے تناظر میں یہ بڑھ کر ہے کہ وہ آزاد اور منصفانہ ہوں۔ انتخابات ایسے ہوں کہ ملک میں رہنے والوں کی مرضی کی عکاسی کریں۔

افغان مہاجرین  کی واپسی  سے متعلق  سوال ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ  پاکستان سمیت دیگر ممالک پر زور دیتے ہیں کہ افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے متلاشیوں کے لیے اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ عالمی تحفظ کے خواہاں افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں۔ افغان باشندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں