نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اسموگ کے باعث دفعہ144 نافذ کی، اسموگ سے متعلق آئندہ 4 روز اہم ہیں۔
نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے 3 دن گھروں میں رہیں، کوشش ہے جہاں پیسے بچ سکتے ہیں اسے بچائیں، اسموگ سے متعلق آئندہ 4 روز اہم ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند اور اسموگ کا راج
ہر طرف بیماریاں ہی بیماریاں #BOLNews #Lahore #Smog pic.twitter.com/AopGMeAY9v— BOL Network (@BOLNETWORK) November 8, 2023
محسن نقوی نے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا ہے، کل یوم اقبال پرزیادہ سختی نہیں کریں گے، اسموگ سے متعلق جمعہ سے سختی کریں گے، اسموگ کے باعث دفعہ144 نافذ کی، جمعہ، ہفتہ اوراتوارلوگوں کوباہرنکلنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پراجیکٹ سے رنگ روڈ کا سرکل مکمل ہوجائےگا، بند روڈ پراجیکٹ کا کام ایک ماہ پہلے شروع ہوا تھا، اسموگ کے باعث دفعہ144 نافذ کی، اسموگ سے متعلق آئندہ 4 روز اہم ہیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

















