غزہ میں امداد پہنچانے کے طریقہ کار پر بات کرنے کے لیے مغربی اور عرب حکام آج ملاقات کریں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی اور عرب حکام آج جمعرات کو پیرس میں ایک کانفرنس کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔
کانفرنس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کو کس طرح امداد فراہم کی جائے۔
جنگ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف کا مطالبہ کرنے والے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون چاہتے ہیں کہ کانفرنس محصور فلسطینی انکلیو کی خوراک، پانی، صحت کی فراہمی، بجلی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے پر زور دے۔
کانفرنس میں متعدد یورپی ممالک، امریکہ، اردن، مصر اور خلیجی ممالک جیسی علاقائی طاقتوں سمیت 50 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
فلسطینی وزیراعظم بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بیان کے مطابق کانفرنس میں اسرائیلی حکام شرکت نہیں کریں گے۔
اس کانفرنس میں فرانس کچھ اضافی فنڈنگ کا اعلان کرے گا۔
سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے پیرس نے اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کے ذریعے غزہ کے لیے اضافی 20 ملین یورو (21.4 ملین ڈالر) انسانی امداد فراہم کی ہے اور مصر کو تین پروازوں کے ذریعے 54 ٹن امداد بھیجی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















