Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رؤف صدیقی کی طبعیت اچانک خراب، سندھ ہائیکورٹ سے این آئی سی وی ڈی منتقل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی، انہیں سندھ ہائی کورٹ سے این آئی سی وی ڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ رؤف صدیقی کیس کے سلسلے میں ہائی کورٹ آئے ہوئے تھے، متعلقہ عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث وہ کیفے ٹیریا میں چائے پی رہے تھے، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی قومی ادارۂ امراضِ قلب میں زیرِعلاج ہیں، ان کی انجیو گرافی کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق رؤف صدیقی کے دل میں اسٹنٹ دال دیا گیا، پھیپھڑوں میں پانی بھرنے اور دل کے دورے سے حالت تشویش ناک تھی، وقتی طور پر انھیں وینٹیلیٹر پرمنتقل کیا گیا ہے، 24 گھنٹے بعد انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا جائے گا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں