Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ اور ایم کیوایم کا اتحاد صرف شہری سطح تک ہے ،شہلا رضا

شہلا رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیوایم کا اتحاد صرف شہری سطح تک ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شہلا رضا نے بول نیوز کے پرو گرام اب پتا چلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہی نہیں جبکہ 2008میں پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کا نہیں پاکستان کاساتھ دیا،16 ماہ میں تو ہم نے پی ٹی آئی کے معاملات کو درست کیا جبکہ آئی پی پی میں لوگوں کو واش کرکے لایا گیا ہے۔

شہلا رضا نے یہ بھی کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے، عوام جانتے ہیں اب ایم کیوایم کی کیا حیثیت ہے جبکہ پی ٹی آئی نے سندھ ہاؤس اور لوگوں کے گھر پر حملے کیے، ن لیگ اور ایم کیوایم کا اتحاد صرف شہری سطح تک ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما شہلا رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ الیکشن سے قبل ہی اقتدار میں آنے کا اعلان کررہی ہے، زمینی حقائق کچھ اور ہیں یہ خواہشات ہوسکتی ہیں، 8فروری کو ہی پتا چلے گا کہ اقتدار میں کون آیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں