Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کو روکے، انٹونی بلنکن

امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل سے آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز سے رابطہ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ   دونوں رہنماؤں نے تنازع کو وسیع ہونے سے روکنے او ر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو بڑھانے اور تیز کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی۔

امریکی سکریٹری خارجہ نے مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  اسرائیل سے آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

انٹونی  بلنکن نے کہا کہ امریکا دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں