Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نانا پاٹیکر سے تھپڑ کھانے والے مداح کا اہم بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نانا پاٹیکر سے فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ کھانے والے مداح کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

چند روز قبل اداکار نانا پاٹیکر کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے سیلفی لینے پر نوجوان مداح کو تھپڑ مارا تھا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سینئر اداکار کو مداح کے ساتھ غیر مناسب رویے پر خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد نانا پاٹیکر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے مداح سے معافی مانگی تھی۔

ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تھپڑ لگانا  فلم کے اسکرپٹ کا حصہ تھا جس کی ریہرسل کی جارہی تھی جب وہ لڑکا ہمارے سامنے آیا تو ہمیں لگا یہ وہی لڑکا ہے جسے ہم نے ایکٹنگ کے دوران تھپڑ لگانا ہے لیکن جب ہمیں احساس ہوا کہ یہ وہ لڑکا نہیں تب تک وہ لڑکا بھاگ چکا تھا، ہم نے انہیں بلانے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ چکے تھے۔

اداکار کے مطابق آج تک میں نے کسی مداح کو تصویر کیلئے نہیں روکا جو بھی ہوا غلطی سے ہوا جس کی ہم ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں۔

نانا پاٹیکر کی اس معافی کے بعد اب اُس نوجوان مداح کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔

مداح کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا جب مجھے پتا چلا کہ باہر فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے، میں شوٹنگ دیکھنے کے لیے باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ سامنے نانا پاٹیکر ہیں، میں سیلفی کے لیے اُن کے پاس گیا لیکن اُنہوں نے میرے ساتھ سیلفی لینے کے بجائے مجھے تھپڑ مار کر وہاں سے بھگا دیا۔

لڑکے نے نانا پاٹیکر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کا مجھے تھپڑ مارنا اُن کی فلم کا حصہ نہیں تھا، نانا پاٹیکر جھوٹ بول رہے ہیں، اُنہوں نے مجھے جان بوجھ کر تھپڑ مارا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں