Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ مبصرین و میڈیا کیلئے مشاہدے کا طریقہ کار جاری

الیکشن کمیشن نے ملکی مبصرین و میڈیا کے لئے عام انتخابات کے مشاہدہ کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے مشاہدے کے لئے 11 نکات کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر،صوبائی الیکشن کمشنرز اور ڈی آر اوز ایکریڈیشن کارڈز جاری کرسکیں گے، میڈیا،این جی اوز اور مبصر اداروں کو انتخابی مشاہدہ کی اجازت ہوگی، مبصرین ایکریڈیشن کارڈز کی درخواست شیڈول جاری ہونے کےبعد دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ مبصرین کے اداروں کے سربراہان بیان حلفی جمع کرائیں گے، مبصرین کا مکمل بائیوڈیٹا تصاویر،شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیز دینا ہوں گی، مبصرین ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی تحریری یقین دہانی کرائیں گے، مبصرین ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی تحریری یقین دہانی کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ بیان مزید میں کہا کہ مبصرین انتخابی و سیکیورٹی عملہ سے تعاون کے پابند ہوں گے، مبصرین اور انکے ادارے انتخابی عمل پر مشاہدہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائیں گے۔

 

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں