ایران نے اپنے میزائل پروگرام کے تحت جدید ترین ہائپر سونک میزائل کی نقاب کشائی کر دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے فوجی نمائش میں ملک کے جدید ترین ہائپر سونک میزائل کی نقاب کشائی کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ڈویژن کے زیر انتظام چلنے والی ایک یونیورسٹی کا دورہ کیا.

اس یوینورسٹی میں فتح ہائپرسونک میزائل کے جدید ترین ورژن کے ساتھ ساتھ ایرانی ساختہ غزہ ڈرون سمیت متعدد ہتھیاروں کی نمائش کی گئی تھی۔
بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں کے شہید سیریز کا ایک نیا ورژن اور نائن ڈے میزائل ڈیفنس سسٹم کا ایک اپ گریڈ ورژن بھی متعارف کرایا گیا، جو مختصر سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ پاسداران انقلاب نے مہران نامی ایک نیا میزائل دفاعی نظام بھی پیش کیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں ٹھوس ایندھن سے چلنے والے میزائل استعمال کیے جاتے ہیں۔
ایران نے سب سے پہلے جون میں اس میزائل کی رونمائی کی تھی اور چین اور روس سمیت ان ممالک کے ایک چھوٹے سے کلب میں شامل ہو گیا تھا، جن کے پاس ایسے ہتھیار ہیں جو مضبوط حرکات و سکنات کے ساتھ طویل فاصلے تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ فتح دوم میزائل ایک ہائپر سونک گلائیڈ وہیکل (ایچ جی وی) ہے، جو ابتدائی تجربے کے بعد اپنے ہدف کی جانب بڑھتا ہے، جو بیلسٹک وار ہیڈ کے مقابلے میں کافی حد تک زیادہ حرکات کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
اس جدید ترین نئے ہائپر سونک میزائل کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں، لیکن ایران نے کہا تھا کہ فتح 15 ماک 5.1 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی رینج 1،400 کلومیٹر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















