ترکیہ کا بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔
سمندری طوفان کے باعث لاپتہ جہاز کی تلاش کے لیے ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تیز ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش شروع نہیں کی جاسکی۔
گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں اور موسم بہتر ہوتے ہی سرچ آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















