Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ کی جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز کو خرابی کا سامنا

برطانوی رائل نیوی کی ایک جوہری آبدوز کو غوطہ خوری کے دوران تیکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق رائل نیوی کی وین گارڈ کلاس جوہری آبدوز کو تیکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، دفاعی ذرائع کے مطابق یہ تشویشناک ضرور تھا مگر اسے حل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی رائل نیوی کی جانب سے تحقیقات کی گئیں ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔

دفاعی ذرائع نے تصدیق کی کہ حادثے کے دوران آبدوز کا مین ڈیپتھ گیج ناکام ہوگیا کیونکہ یہ غوطہ خوری کر رہی تھی تاہم سیکنڈری ڈیپتھ گیج اب بھی کام کر رہا ہے۔

آبدوزوں کو اتنا مضبوط ہونا چاہئے کہ غوطہ خوری کے دوران سمندر کی طرف سے ڈالے جانے والے شدید دباؤ کا مقابلہ کرسکیں۔

مسائل کو بڑھنے سے روکنے کے لئے جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں میں اضافی نظام بنائے جاتے ہیں۔

اس واقعے کی تفصیلات سب سے پہلے ایک برطانوی اخبار میں شائع ہوئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ جہاز میں سوار انجینئرز نے عملے کو اس ناکامی سے آگاہ کیا جب آبدوز غوطہ لگا رہی تھی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ آبدوز اب بھی محفوظ طریقے سے کام کرنے کے لیے اپنی حدود میں ہے لیکن الارم بجنے سے پہلے ہی وہ اپنی ‘کرش ڈیپتھ’ کی جانب غوطہ لگا رہی تھی۔

عام طور پر وزارت دفاع (ایم او ڈی) برطانیہ کی آبدوزوں کی کارروائیوں پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔

رائل نیوی کا کہنا ہے کہ اس کی آبدوزیں اپنے وعدوں پر پورا اترتی رہتی ہیں اور اگرچہ وہ آپریشنز پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی لیکن اس کے اہلکاروں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہوتی ہے۔

وینگارڈ آبدوزیں اسکاٹ لینڈ کے شہر فاسلین میں واقع ہیں اور رائل نیوی کے مطابق عام طور پر ان کا عملہ 132 افسران اور جوانوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں