معروف ٹک ٹاکر سحر حیات نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر سحر حیات نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر سمیع رشید کے ہمراہ چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں سحر حیات نے لکھا کہ “ہم جلد والدین بننے والے ہیں”۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ “یہ دنیا کا سب سے پیارا احساس ہے کہ جب آپ کو پتہ چلتا ہے اللہ پاک آپکو ماں کے عہدے سے نوازنے والا ہے”۔
سحر نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ اس وقت ہمیں صرف اسی کی ضرورت ہے۔
ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے اُن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں چند سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید بھی کی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ “کچھ اور بھی رہ گیا ہے تو وہ بھی سوشل میڈیا پر ڈال لو”، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ “یہ تماشا بند کردو”۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















