Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں اسکول پرنسل کا 142 طلباء کو جنسی ہراساں کرنے کا انکشاف

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کے خلاف 142 طلباء کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع جند میں طلباء کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والے واقعے کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل نے 142 طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ضلع کلکٹر نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ہریانہ ریاستی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن رینو بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں نے بتایا کہ 55 سالہ پروفیسر اپنے دفتر میں بلا کر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔

واضح رہے کہ ہریانہ ریاستی کمیشن برائے خواتین کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کے بعد ہریانہ پولیس نے پرنسپل کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں