Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے، احسن اقبال

رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہی ملک کوترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے بول نیوز کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پچھلی کارکردگی عوام میں نمایاں ہے، اٹھارہویں ترمیم کو تبدیل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، ہم اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرناچاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی موجودگی میں بھی پاکستان میں ترقی ہوئی، بلاول اور اس کے وزراء پی ڈی ایم کے ساتھ رہے ہیں، بلاول نے دوران حکومت کسی فیصلے سے اختلاف نہیں کیا۔

رہنما ن لیگ نے یہ بھی کہا کہ بلاول پی ٹی آئی کے ووٹرز کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں اب پیپلزپارٹی کے ووٹرز نہیں، ہم لاہور کی طرز پر پورے پاکستان کو ترقی دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ہی ملک کوترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے یکجہتی ضروری ہے جبکہ ہم چھوٹے صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ن لیگ حکومت کی بہترین کارکردگی تھی، ن لیگ کے پاس مسائل کے حل کا تجربہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں