Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے،گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہے کہ شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں امن و امان کے اقدامات، کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کی حکمت عملی ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں صوبائی وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں، شہر قائد سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، زیادہ اسٹریٹ کرائم والے علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں