Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف کی یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عوام سے یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

شہباز شریف نے کل کراچی میں یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں پارٹی کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کی۔

شہباز شریف کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکن ملی جذبے سے ریلی میں شریک ہوں، پوری قوم اسرائیلی بربریت کے خلاف کل فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے شہداء اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے(کل) بدھ کو شاہراہ قائدین اور طارق روڈ انٹرسیکشن پر ریلی ہوگی، اقوام متحدہ 29 نومبر کو فلسطین کے ساتھ عالمی یکجہتی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں