Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی فوجی طیارہ جاپان میں سمندر کے قریب گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک

مغربی جاپان میں امریکی فوجی طیارہ وی 22 اوسپرے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی جاپان کے جزیرہ یاکوشیما کے قریب امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق جب جہاز سمندر میں گررہا تھا تو اس طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگی ہوئی تھی جب کہ جاپان کے کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مغربی یاماگوچی پریفیکچر کے ایواکونی اڈے سے ملک کے جنوب مغربی علاقے اوکیناوا کے کڈینا بیس کی طرف جارہا تھا۔

جاپان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 40 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوگیا جس کے 5 منٹ بعد کوسٹ گارڈ کو کال موصول ہوئی کہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

وزیر دفاع کے مطابق کال موصول ہونے کے فوری بعد چھ کشتیوں اور دو ہیلی کاپٹرز کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جاپان میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں اور اکثر ہی اس قسم کے طیارے حادثے کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں