سابق امریکی وزیر خارجہ ہینری کسنجر 100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی فرم ’ڈاکٹر کسنجر ایسوسی ایٹس‘ نے ایک بیان میں ان کی موت کا اعلان کیا۔
فرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک معزز امریکی اسکالر اور تجربہ کار شخصیت ہینری کسنجر آج کنیکٹی کٹ میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہینری کسنجر کی آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کی جانب سے نجی طور پر اہتمام کیا جائے گا۔بعدازاں ایک یادگاری تقریب نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔
ہینری کسنجر 1970 کی دہائی میں امریکی خارجہ پالیسی کے کرتادھرتا تھے۔ انہیں ویتنام جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔
ہینری کسنجرکی خفیہ سفارتکاری سے چین کے امریکا اور مغرب دنیا سے تعلقات قائم ہوئے تھے۔




















