غزہ میں جنگ بندی میں مزید توسیع کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کی ثالثی میں اسرائیل اورحماس کی تیسری بار جنگ میں وقفے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
حماس جنگ بندی میں مزید 4دن کی توسیع کے لیے رضامند ہے۔
قطرنے اب تک دوسری بار توسیع سے متعلق اعلان نہیں کیا۔
غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی میں دو روز کی توسیع کے بعد اب تک 60سے زائد اسرائیلی اور 180 سے زائد فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز حماس نے 10 اسرائیلوں اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کیے تھے۔
معاہدے کے تحت اسرائیل نے بھی بدلے میں 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل تھے۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔




















