Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش میں خوفناک زلزلہ؛ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ماہر موسمیات روبیت کبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 35 منٹ پر ڈھاکہ سمیت چٹگرام، سراج گنج، نرسنگدی، سلہٹ، کھلنا، چاند پور، مداری پور، راجشاہی اور برہمن باڑیا اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.5 اور زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر اور مرکز رام گنج سے تقریباً 8 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا۔

متعلقہ خبریں