Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، گوہر اعجاز

نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے اکنامک اینڈ کمرشل کوآپریشن ترکیہ کے انتالیسویں وزارتی اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی ترکیہ کے ہم منصب ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور اقتصادی شعبہ میں تعلقات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی اور ٹی پی ایس، او ائی سی معاہدے کے نفاز کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ڈاکٹر عمر بولات کو سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے بارے میں آگاہ کیا اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حقیقی استعداد سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں